مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کے پروڈیوسر نے ایمیزون کو عالمی شہرت یافتہ 007 کا مکمل تخلیقی کنٹرول دے دیا ہے۔ ایمیزون نے باضابطہ طور پر جیمز بانڈ فلم فرنچائز پر بروکولی خاندان سے مکمل تخلیقی کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس سیریز کے محافظ ہیں۔یہ معاہدہ مشہور فلم پروڈیوسر البرٹ کیوبی بروکولی کے برطانوی نژاد امریکی وارث باربرا بروکولی اور مائیکل جی ولسن کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ایمیزون کے نمائندے نے اس جانب اشارہ کیا کہ انتظام کی مخصوص مالی شرائط خفیہ ہیں۔تاہم ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے جیمز بانڈ کی انٹلیکچوئل پراپرٹی کا انتظام کرنے کیلیے ولسن اور بروکولی کے ساتھ ایک نئے مشترکہ منصوبے کی تشکیل کی تصدیق کی جس میں ایمیزون مکمل تخلیقی نگرانی سنبھال رہا ہے۔یہ پیشرفت جیمز بانڈ سیریز میں ایک متوقع نئی فلم کی تیاری کیلئے راہ ہموار کر سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی