بھارتی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی مشہور شخصیت ایکتا کپور کو احساسِ گناہ ستانے لگا ۔ایکتا کپور نے بھارتی ٹی وی چینلز کیلئے ساس بہو کے روایتی ڈراموں کے بعد بالغانہ ڈرامے بھی بنائے ہیں، جس میں زیادہ تر جنسی مواد شامل ہوتا ہے۔ایکتا کپور نے اب تک شادی نہیں کی لیکن وہ 2019 میں سروگیسی کے ذریعے ماں بن چکی ہیں۔ ایکتا نے بتایا کہ ماں بننے کی خوشی کے باوجود انھیں اس بات کا ہے جو ان کے بچے کی زندگی میں ایک باپ کی عدم موجودگی کے سبب محسوس ہوتا ہے۔ایکتاکپور نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے چھوٹے سے بیٹے سے بات کرتی ہیں۔ میں نے اپنے 7 سال کے بچے کو بتایا کہ تمہارا کوئی باپ نہیں ہے اور میں تمہارے ساتھ سیکھ رہی ہوں، دماغ میں ایک گناہ کا احساس ہوتا ہے کہ میں ایک کامل ماں نہیں بن سکوں گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی