i شوبز

ایک منٹ میں کنسرٹ کے ٹکٹس فروخت، خاتون مداح نے دلجیت کو قانونی نوٹس بھیج دیاتازترین

September 19, 2024

بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے نیو دہلی میں ہونے والے کنسرٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر خاتون مداح نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے مئی سے جولائی کے دوران شمالی امریکا میں دل لومیناٹی کے نام سے ٹور کیا اور کئی شہروں میں کنسرٹ کیے۔اس کے علاوہ رواں ماہ یورپ اور برطانیہ میں بھی دلجیت کے کنسرٹس ہوں گے جن کی ٹکٹیں سیکنڈز میں فروخت ہوچکی ہیں۔دلجیت کا 26 اکتوبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کنسرٹ ہونا ہے جس کی ٹکسٹس ایک منٹ میں ہی فروخت ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق دلجیت کی خاتون مداح نے ٹکٹ نہ ملنے پر گلوکار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔خاتون مداح نے قانونی نوٹس میں دلجیت اور شو انتظامیہ پر ٹکٹ بلیک کرنے اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی