i شوبز

اگر غم نہ ہوں تو انسان وہ نہیں بن سکتا جو وہ بننا چاہتا ہے' حرا سومروتازترین

February 21, 2025

معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ اگر غم نہ ہوں تو انسان وہ نہیں بن سکتا جو وہ بننا چاہتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ انہیں رومانوی کردار ادا کرنا بیحد پسند ہے کیونکہ وہ محبت کی خوبصورتی کو اسکرین پر اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا، وہ کبھی فلاپ نہیں ہوئے، لوگ ان کی صلاحیتوں کی قدر کرتے ہیں۔ اپنی شخصیت سے متعلق سوال کہ جتنی وہ پراعتماد نظر آتی ہیں، کیا اتنی ہی شرمیلی بھی ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلے وہ شرمیلی تھیں، مگر گزشتہ ڈیڑھ سال میں ان میں ایک واضح تبدیلی آئی ہے۔ پہلے انہیں لگتا تھا کہ وہ جو کہنا چاہتی ہیں، وہ مکمل طور پر نہیں کہہ پاتیں، مگر اب ایسا محسوس نہیں ہوتا۔زندگی کے نشیب و فراز پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ غم کو چھپانے کا فن بخوبی جانتی ہیں کیونکہ زندگی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ان کے مطابق، اگر غم نہ ہوں تو انسان وہ نہیں بن سکتا، جو وہ بننا چاہتا ہے 'وہ غم کو پالنے کے بجائے اس سے محبت کر چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی