بالی ووڈ سٹار اداکار اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی مشہور فلم دے دے پیار دے کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا کی شوٹنگ ڈائریکٹر کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی۔فلم کی شوٹنگ پٹیالہ، پنجاب میں شروع ہوئی تھی لیکن ڈائریکٹر انشول شرما کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے تقریبا 7-8 دن مکمل ہو چکے تھے اور ٹیم کا ارادہ تھا کہ وہ وسط اکتوبر تک شوٹنگ جاری رکھے گی، لیکن ڈائریکٹر کی بیماری کے بعد تمام کاسٹ اور عملہ ممبئی واپس آ گیا ہے۔انشول شرما کی صحت یابی کے بعد ممبئی میں شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور پھر اداکاروں کی دستیابی کے مطابق پٹیالہ کا شیڈول مکمل کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی