i شوبز

ٹائم میگزین کی100 بااثر شخصیات کی فہرست ' بالی ووڈ سٹارز آئوٹتازترین

April 17, 2025

مشہور امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2025 کے کیلئے 100بااثر شخصیات کی فہرست میں متعدد ہالی ووڈ سٹارز کو شامل کیا ہے جبکہ بالی ووڈ کا کوئی سٹار اس فہرست میں شامل نہیں۔آرٹسٹ کے زمرے میں جن شخصیات کے نام شامل ہیں ان میں گلوکار ایڈ شیران، اسکارلیٹ جونسن، ایڈم اسکاٹ، کرسٹن وِیگ، راشیڈا جونز، ڈیگو لونا، ڈینیئل ڈیڈوائلر، ہوزیئر' اور ایرانی فلم میکر محمد رسولوف شامل ہیں۔دوسری جانب آئیکونز کے زمرے میں ڈیمی مور، ایڈریئن بروڈی اور ہیرویوکی سانادا کے نام شامل ہیں۔ اداکارہ بلیک لائیولی کو 'ٹائٹنز' یعنی دیو ہیکل اثر رکھنے والی شخصیات کی فہرست میں جگہ ملی۔ پائینیرز لسٹ میں روز کا نام شامل کیا گیا، جبکہ اسنوپ ڈوگ اور جون ایم چو کو انوویٹرز یعنی جدت لانے والوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔2025 کی فہرست میں کسی بھی بھارتی ستارے کو شامل نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی