i شوبز

ادیتی رائو حیدری کی چاند مہندی ماہرہ خان کی نقل نکلیتازترین

September 23, 2024

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی را ئوحیدری نے اپنی شادی کی مہندی کا ڈیزائن پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی دلکش مہندی سے نقل کیا۔ادیتی رائو حیدری نے عروسی مہندی کے ڈیزائن میں سادگی کو ترجیح دی اور ہلال چاند کو ہتھیلی کے پیچھے بنوایا جبکہ ہر انگلی پر ستارے نما ایک ایک ڈاٹ بنوایا۔ادیتی را ئوحیدری کی اس سادہ اور حسین مہندی مداحوں کو بے حد پسند آئی لیکن ماہرہ خان کے چاہنے والوں کو گزشتہ سال کا اکتوبر یاد آگیا کہ جب ماہرہ خان اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ماہرہ خان نے 16 اکتوبر کو اپنی مہندی لگائی کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میںماہرہ خان نے اپنے ہاتھوں پر چاند مہندی ہی لگائی تھی جس کے بعد اب ادیتی نے بھی اسی انداز کو اختیار کرتے ہوئے چاند مہندی سے اپنے ہاتھ سجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی