i شوبز

اداکار طلحہ چہور کی والدہ انتقال کر گئیںتازترین

January 15, 2025

معروف پاکستانی اداکار طلحہ چہور کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں۔اداکار نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خبر غم شیئر کرتے ہوئے اپنے والدہ کے انتقال کی افوسناک اطلاع دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ ہماری دنیا اجڑ گئی ہے، میری امی جان وفات پاگئی ہیں۔ساتھ ہی اداکار نے مداحوں سے اپنی والدہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی ساتھ ہی اپنی والدہ کی بھی ایک تصویر شیئر کی۔طلحہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس سیکشن میں ان سے اس تکلیف دہ مرحلے پر اظہارِ تعزیت اور ان کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کے ڈھیر لگادیے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی