اداکار تقی احمد نے سوشل میڈیا کو خطرناک چیز قرار دیدیا۔حال ہی میں ایک ویب سائٹ چینل نے اداکار تقی احمد سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ اپنے بارے میں انہوں نے سب سے منفی بات آج تک کیا سنی ہے؟سوال کا جواب دیتے ہوئے تقی نے کہا کہ کچھ سالوں پہلے ایک حادثے میں کافی زخمی ہوا تھا جس کی خبر نیوز پلیٹ فارمز نے لگا دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ خبر وائرل ہوگئی، ہر طرف سے مجھے جلد صحت یاب ہونے کے پیغامات موصول ہوئے۔سوشل میڈیا پر ایک نیوز پلیٹ فارم پر خبر پڑھی اس کے نیچے کسی صارف نے کمنٹ کیا ہوا تھا کہ اس سے تو اچھا تھا مر جاتا۔اداکار نے کہا کہ یہ پڑھ کر مجھے انتہائی غصہ آیا کہ کوئی کسی کے بارے میں ایسا کیسے کہہ سکتا ہے لیکن سوشل میڈیا ایک انتہائی خطرناک چیز کا نام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی