مشہور تیلگو اور تامل فلموں کی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد جوزف پرابھو انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس افسوسناک موقع پر سمانتھا نے اپنے جذبات کا اظہار انسٹاگرام اسٹوریز پر کیا اور ایک دکھ بھرے پیغام میں لکھا ہمارے دوبارہ ملنے تک ڈیڈ ساتھ میں دل کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔ اداکارہ کی جانب سے والد کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوزف پربھو کئی دنوں سے علیل تھے۔یاد رہے کہ 37 سالہ سمانتھا کے والد جوزف ایک تیلگو اینگلو انڈین تھے اور ان کی بیٹی کی پرورش میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ جوزف پرابھو کے انتقال پر سمانتھا کے مداحوں اور قریبی دوستوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی