معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنی عمر کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔تصویر میں صفِ اول کی اداکارہ اور ماں کے خوبصورت روپ کی عکاس سائرہ یوسف کو اپنی بیٹی نورے اور ایک بچی ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سالگرہ کی یہ خوشگوار تقریب انسٹاگرام پر نورے شہروز کے آفیشل اکائونٹ سے شیئر کی گئی جس میں ماں اور بیٹی کو خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی