بالی ووڈ میں اپنے 25 برس مکمل کرنے والے اداکار ریتک روشن کو سعودی عرب میں جوائے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ شو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو عرب دنیا کے فنکاروں کی کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ اس تقریب میں شردھا کپور بھی ایک پریزنٹر کے طور پر موجود تھیں۔ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ریتک نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا، شکریہ، ریاض' شکریہ، جوائے ایوارڈ۔ بھارت سے یہاں مدعو کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ۔ آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنی بصیرت سے اس شاندار شام کو ممکن بنایا۔انکا کہنا تھا کہ میں عاجز ہوں، شکر گزار ہوں، اس سے بیحد حوصلہ افزا ہوئی ہے۔ دیکھیں، میں یہاں کن عظیم شخصیات کے ساتھ ہوں، یہ واقعی غیر حقیقی لگتا ہے کہ میں یہاں ہوں اور یہ ایوارڈ تھام رہا ہوں۔انہوں نے کہا، 25 سال گزر گئے۔ یہ کافی طویل وقت لگتا ہے، لیکن بدقسمتی سے، مجھے اداکاری کو سمجھنے میں 25 سال لگ گئے۔ میں اس اعزاز کو اپنے دل میں موجود امید کی علامت کے طور پر لیتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ اگلے 25 سال اس سے بہتر ہوں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی