معروف اداکار سید جبران نے انکشاف کیا ہے کہ خوبصورت اور جاذب نظر آنے کے لیے آج کل اداکار و اداکارائیں اوزمپک اور اسی طرح کے دوسرے تھنر انجکشن لگوا رہے ہیں جو کہ اتنے زیادہ اچھے اور فائدہ مند نہیں ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے انہوں نے متعدد اداکارائوں کو ڈرپس بھی لگائی ہیں۔سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کے بال قدرتی طور پر گھنے اور سیاہ ہیں جب کہ آج کل متعدد اداکار جعلی بال لگا کر بڑی محنت اور مسائل کے ساتھ کام کرتے ہیں لیکن شکر ہے کہ ان کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔شوبز شخصیات کی جانب سے میک اپ، پلاسٹک سرجریز کروانے اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے دوسرے طریقہ آزمانے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سارے اداکار و اداکارائیں خوبصورت ار پتلا بنانے والے انجکشن بھی لگوا رہے ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو شخصیات اوزمپک کے تھنر انجکشن لگوا رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اتنے فائدہ مند اور صحت بخش نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی