معروف اداکارہ عظمی حسن نے اپنے والدین کی شادی کی یادگار تصاویر شیئر کردیں۔اداکارہ عظمی حسن نے اپنے والدین کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ جنت میں موجود میرے والدین کی شادی کی 54ویں سالگرہ ہے۔عظمی حسن نے والدین کی متعدد یادگار تصاویر شیئر کی ہیں، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ صارفین ان کے والدین کیلئے دعائیں بھی کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی