i شوبز

اداکارہ عفت عمر نے 53 بہاریں دیکھ لیںتازترین

February 13, 2025

معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لی ہیں۔اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز ہی اپنی 53 ویں سالگرہ منائی۔ گوگل کے برعکس اداکارہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 53 سال کی ہو گئی ہیں۔عفت عمر کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر پوسٹس میں انہیں قریبی دوستوں کے ہمراہ سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی 53 ویں سالگرہ خوبصورت لوگوں کے درمیان منائی۔ واضح رہے اگر سرچ انجن گوگل پر دیکھا جائے تو ان کا جنم دن 8 اگست ہے اور وہ ابھی 49 سال کی ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی