i شوبز

اداکار اعجاز اسلم کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیںتازترین

October 12, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی بیمار والدہ ہسپتال میں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے پیغام میں لکھا کہ میری پیاری ماں ایک بہترین جگہ کے لیے اس دنیا سے چلی گئی ہیں، ماں کی شفقت، محبت اور حکمت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی جیسا کہ ہم اس کے نقصان پر غمزدہ ہیں۔اعجاز اسلم نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ سب چاہنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ میری ماں اپنی دعاں میں یاد رکھیں اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کریں۔سینئر اداکار اعجاز اسلم کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے اظہار افسوس کیا ہے اور انکی مرحومہ والدہ کی مغفرت کیلئے دعائیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی