معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اچھی اداکاری بہت مشکل کام ہے، ڈرامے کا اپنا انداز ہوتا ہے جو فلم سے بالکل مختلف ہے۔کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میں فلم میں کام کرنے کیلئے اس فیلڈ میں آیا تھا، جب آیا اس وقت فلم انڈسٹری نیچے جاچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سنیما ہالز کی حالت اتنی اچھی نہیں تھی، جب حالات کچھ بہتر ہوئے تو میں نے اپنی پہلی فلم بنائی۔معروف اداکار نے مزید کہا کہ اچھی اداکاری بہت مشکل کام ہے، ایکٹنگ میں جتنی کم ایکٹنگ کی جائے اتنا اچھا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی