i شوبز

ابھی تک پسند کا کردار نہیں ملا، حرا سومرو کا شکوہتازترین

February 14, 2025

معروف اداکارہ حرا سومرو نے ڈراموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں آج تک اپنی پسند کا کردار نہیں ملا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ اداکار ی سے زیادہ مشکل کام وی لاگنگ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے وی لاگنگ کا آغاز کیا تھا، تاہم تین ویڈیوز بناکر ہی احساس ہوگیا کہ یہ مشکل ترین کام ہے، لہذا اسے چھوڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ زندگی میں بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں ہم کہنا چاہتے ہیں لیکن کہہ نہیں پاتے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے انڈسٹری میں جس بھی ڈرامے میں کام کیا وہ کبھی فلاپ نہیں ہوا۔ان کا پرشکوہ انداز میں اپنے کرداروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ لوگ عزت تو دیتے ہیں مگر ابھی تک ویسا کام یا کردار نہیں ملا جو دل کے قریب ہو۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید لوگوں کو ابھی تک مجھ پر اعتبار نہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میرا وقت ضرور آئے گا۔اداکارہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ موقع ملا تو رومانوی کردار نبھانا چاہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی