معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ تاحال انہیں شادی کے لیے کوئی رشتہ موصول ہوا، نہ ہی کوئی مرد ڈر کے مارے ان سے رابطہ کر رہا ہے۔یشما گل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے نہ صرف یومیہ ورزش کرتی ہیں بلکہ وہ اچھی غذا کے انتخاب سمیت ذہنی مسائل ہونے پر ماہرین سے رجوع بھی کرتی ہیں۔اداکارہ نے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں میں یہ تاثر ہوتا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین اور خصوصی طور پر اداکارائوں کو شادی کی ضرورت نہیں ہوتی جو کہ غلط خیال ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیکن اگر انہیں ان کے خیالات کے مطابق 100 فیصد درست مرد ملا تو وہ ان کے لیے شوبز بھی چھوڑ دیں گی۔یشما گل نے بتایا تاحال انہیں کوئی رشتہ موصول نہیں ہوا، انہوں نے اپنی دوستوں کی والداوں کو رشتہ ڈھونڈنے کے لیے کہہ رکھا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی