i شوبز

اب تو زیادہ ہی بول رہا ہے بیٹا، سنیتا کا گووندا سے طلاق کے سوال پر جوابتازترین

April 16, 2025

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی شادی شدہ زندگی میں دراڑ کی خبریں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں۔ افواہیں تھیں کہ شادی کے تقریبا 38 سال بعد دونوں کی راہیں جدا ہو رہی ہیں۔تاہم سنیتا آہوجا نے ایک بار پھر ان افواہوں پر اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا سے جب ان سے طلاق کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا، اب تو زیادہ ہی بول رہا ہے بیٹا!انہوں نے مزید کہا، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، کوئی بھی خبر آجائے۔ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں، جب تک ہمارے منہ سے کچھ نہ سنو، کسی بھی خبر پر ردعمل مت دو۔ جب تک ہم خود نہ بولیں، سب افواہیں ہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی