i شوبز

عریشہ رضی خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقعتازترین

February 12, 2025

اداکارہ و میزبان عریضہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔عریشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکائونٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی بے بی شاور کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔اداکارہ عریشہ رضی خان کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شوبز شخصیات، مداحوں و صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی