بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز دی با ڈز آف بالی وڈ کا اعلان ہو گیا۔ یہ اعلان نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025 ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے زریعے کیا۔ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کی سیریز کا تعارف کراتے ہوئے اسے سب سے نرالی، جرات مند اور فلمی ترین کہانی قرار دیتے ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ آریان اور ان کی ٹیم جلد ہی اس منفرد نام کے پس پردہ کہانی بھی پیش کریں گے۔یاد رہے کہ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کی پروڈکشن گوری خان کر رہی ہیں۔ اس ایونٹ میں گوری خان اور سہانا خان بھی آریان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی