بھارتی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلونسر عرفی جاوید نے مسلمان مرد سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔تنازعات میں گھری رہنے والی اس اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مذہب سے متعلق خیالات سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کسی مسلمان مرد سے شادی نہیں کریں گی۔ایک انٹرویو میں عرفی جاوید نے انکشاف کیا کہ وہ اسلام پر یقین نہیں رکھتیں اور الزام عائد کیا کہ مسلم مرد اپنی خواتین کو ایک مخصوص طریقے سے برتا کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان کے مطابق، وہ کمیونٹی کی تمام عورتوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی مذہب کی پیروی نہیں کرتی، اس لیے مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ میں کس سے محبت کرتی ہوں، ہمیں اس شخص سے شادی کرنی چاہیے جس سے ہم کرنا چاہتے ہیں۔عرفی جاوید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ہندومت کی مقدس کتاب بھگود گیتا پڑھتی ہیں اور ہندومت کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر اس کے منطقی پہلوں پر توجہ دیتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی