i شوبز

عرفی جاوید نے اپنا تھری ڈی لباس ساڑھے تین کروڑ میں فروخت کیلئیپیش کردیاتازترین

December 03, 2024

بھارتی انٹرنیٹ کی سنسیشن اور اداکارہ عرفی جاوید نے ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنا مشہور تھری ڈی بٹر فلائی ڈریس 3.66 کروڑ روپے کی حیرت انگیز قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔ یہ منفرد آف شولڈر لباس میٹل بینڈر اسٹوڈیو اور شویتا گرمیت کور کے ساتھ عرفی کی شراکت میں ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈیزائن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔ڈریس کی سب سے نمایاں خصوصیت وہ مصنوعی تتلیاں ہیں جو عرفی کے ہاتھ کے تالیاں بجانے پر پھولوں سے باہر نکلتی دکھائی دیتی ہیں۔ عرفی نے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا میرے پیارے فالوورز، میں نے اپنا مشہور بٹر فلائی ڈریس بیچنے کا فیصلہ کیا ہے جسے سب نے بہت پسند کیا۔ قیمت 3 کروڑ66لاکھ 99ہزار روپے ہے دلچسپی رکھنے والے لوگ براہ راست پیغام بھیجیں۔عرفی کے اعلان نے مداحوں میں ملا جلا ردعمل پیدا کیا۔ کچھ نے اس قیمت کو مزاحیہ سمجھا، تو کچھ نے اس لباس کے منفرد ڈیزائن کو دیکھتے ہوئے قیمت کو جائز قرار دیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی