بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اگر تعلقات میں ذہنی ہم آہنگی اچھی ہو تو شادی کرلینا چاہئے۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں شردھا کپور نے کسی سے تعلق کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ہمسفر کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، مجھے اپنے پارٹنر کے ساتھ فلم دیکھنا، ڈنر کرنا اور گھومنے جانا بہت زیادہ پسند ہے۔اس انٹرویو میں شردھا کپور سے شادی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ شادی پر یقین ہونا کہ نہ ہونا کوئی سوال ہی نہیں ہے اصل سوال یہ ضرور بن سکتا ہے کہ خود صحیح شخص ہونا اور کسی ایسے شخص کے ساتھ ہونا جو آپ کے لیے صحیح ہے اور اگر دو لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں تو ان کو شادی کر لینی چاہیے لیکن اگر ان کو ایسا نہیں لگتا تو پھر ان کو شادی نہیں کرنی چاہیے، دونوں ہی صورتیں ٹھیک ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی