معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفی کی اپنے رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران اداکارہ ثنا جاوید سے دلچسپ نوک جھونک ہوئی ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے مشہور رمضان گیم شو کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ کھیل کے دوران ثنا جاوید نے فہد مصطفی سے کہا کہ مجھے یہاں لڑکے نظر نہیں آ رہے، براہِ مہربانی کھیل کے لیے کچھ لڑکے ڈھونڈنے میں مدد کریں۔اس پر فہد نے جواب دیا کہ یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں! اب میں آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا، میں نے پہلے ہی آپ کے لیے ایک ڈھونڈ لیا ہے۔اس تبصرے کے بعد ثنا جاوید نے مسکراتے ہوئے فہد کو روکنے کی کوشش کی۔یہ مزاحیہ تبصرہ دراصل ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی شادی کی طرف اشارہ تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی