اداکارہ صائمہ قریشی نے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان پر وضاحت جاری کردی ہے۔کچھ روز قبل انہوں نے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے بعد اپنا بیان جاری کردیا ہے ۔صائمہ قریشی نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 30 سیکنڈز کا ٹیزر دیکھا ہے، مگر میری درخواست ہے کہ 40 منٹ کا پورا انٹرویو دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی کیوں کہ جب وہ کمانے نکلتی ہیں تو ان کے بچے رل جاتے ہیں۔صائمہ قریشی نے کہا کہ عورت کا کام گھرداری کرنا ہے، جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمائی میں برکت ہونا اور خواتین کا مالی طور پر مستحکم ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی