i شوبز

عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی صائمہ قریشی کو بیان پر تنقید کا سامناتازترین

February 13, 2025

اداکارہ صائمہ قریشی کو خواتین کی کمائی میں برکت نہ ہونے اور مرد کی دوسری شادی کے حق میں بیان دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر نام لیے بغیر اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں تو یہ سن کر حیران رہ گئی کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔انہوں نے حضرت خدیجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھیں، جو تجارت کرتی تھیں۔مشی خان نے عورت کی کمائی میں بے برکتی کے بیان کو غیر منطقی قرار دیا۔انہوں نے مردوں کی دوسری شادی کے بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اجازت تو الگ بات ہے پہلے یہ بتائیں کہ مرد کو دوسری شادی کرنی ہی کیوں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جس وجہ سے دوسری شادی کی اجازت دی گئی ہے، پہلے وہ وجوہات پڑھیں پھر بات کریں۔ سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی صائمہ قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کیں۔اداکارہ نے کمائی کے حوالے سے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے قرآن پڑھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی