i شوبز

عمران اشرف نے جونی لیور کی تعریف کو زندگی کا بڑا ایوارڈ قرار دیدیاتازترین

January 13, 2025

معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے بھارت کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور کے محبت بھرے ویڈیو پیغام کو اپنے لئے بڑا ایوارڈ قرار دیدیا ہے۔جونی لیور نے عمران اشرف کے مقبول کردار بھولا کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری کمال کی ہے۔ انہوں نے عمران اشرف کی میزبانی کی مہارت کو بھی سراہا اور کہا کہ میزبانی ایک مشکل کام ہے، لیکن عمران نے اسے بہت خوبصورتی سے انجام دیا۔عمران اشرف نے اس محبت بھرے پیغام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ قرار دے دیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی