i شوبز

عمران اشرف بیسٹ ہوسٹ آف دی ایئر قرارتازترین

January 10, 2025

معروف اداکار و میزبان عمران اشرف بیسٹ ہوسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ گزشتہ روز کراچی میں پی بی سی ایف نیشنز لیڈز ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران اشرف کو ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب میں پاکستان کی سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز دنیا کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔عمران اشرف نے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے چینل کا شکریہ ادا کروں گا کیونکہ مذاق رات کی ہی وجہ سے مجھے بیسٹ ہوسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ میرا نہیں یہ ایوارڈ ہمارے چینل کا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی