i شوبز

عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئےتازترین

April 18, 2025

معروف عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے بھی شریک ہوئے، اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان تقریب کی رونق بنے۔تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمنائیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی