اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے عمرہ ادائیگی کی روح پرور جھلکیاں جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔حال ہی میں علیزہ سلطان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں مقدس مقامات کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر میں علیزہ کو عبادت میں مصروف اور روحانی سکون پاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔عمرہ ادائیگی کے ان خوبصورت لمحات میں علیزہ نے خوب عبادت بھی کی۔خوبصورت تصاویر اور ریل انسٹاگرام کی زینت بناتے ہوئے علیزہ نے عمرے کی سعادت ملنے پر اللہ کی بارگاہ میں شکر ادا کیا اور ساتھ ہی ان خوبصورت یادوں کو اپنے مداحوں کیساتھ بھی شیئر کردیا۔علاوہ ازیں علیزہ سلطان کی پوسٹ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں عمرے کی مبارکباد دیتے بھی نظر آرہے ہی جبکہ انکی آنے والی خوشحال زندگی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی