i شوبز

عمیر رانا نے بھی بجلی بل میں کمی کا وظیفہ بتا دیاتازترین

March 24, 2025

معروف اداکار عمیر رانا نے مولانا آزاد جمیل کے بجلی بل میں کمی کے وظیفے کے جواب میں اپنا موثر وظیفہ بھی بتا دیا۔چند روز قبل مولانا آزاد جمیل نے ایک ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بجلی کے بل کم کرنے کے لیے ایک خاص وظیفہ بتایا تھا۔ اب اداکار عمیر رانا نے بھی اس معاملے پر اپنے طنزیہ تبصرے میں کہا کہ مولانا صاحب نے فرمایا کہ شہادت کی انگلی بجلی کے میٹر پر رکھ کر زم زم پڑھیں، تو بل کم ہو جائے گا، میں بھی ایسا ہی ایک وظیفہ جانتا ہوں، پہلے میں اسے شیئر کرنے میں ہچکچا رہا تھا لیکن اب کر دیتا ہوں، آپ اٹھیں بجلی کے بورڈ کے پاس جائیں، انگلی بٹن پر رکھیں اور اضافی بلب اور پنکھے بند کر دیں، اس عمل کو بار بار دہرائیں، ان شاء اللہ بل میں واضح کمی دیکھیں گے۔عمیر رانا کی اس مزاحیہ ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی