i شوبز

علمہ جعفری شوبز انڈسٹری میں معاوضے کے مسائل پر بول پڑیںتازترین

March 20, 2025

ابھرتی ہوئی اداکارہ علمہ جعفری شوبز انڈسٹری میں معاوضے کے مسائل پر بول پڑیں۔حال ہی میں اداکارہ نجی ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اداکاروں کو درپیش ادائیگی کے مسائل اور ڈرامہ انڈسٹری کے حالات پر بات کی۔دوران انٹرویو میزبان نے بروقت ادائیگی سے متعلق اداکارہ سے سوال پوچھا جسکے جواب میں علمہ نے بتایا کہ،میڈیا انڈسٹری میں آپ کو کبھی وقت پر پیسے نہیں ملتے۔اداکارہ کا ڈراموں اور کمرشلز کا موازنہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ، خاص طور پر ڈراموں میں آپ کو بروقت آپکا معاوضہ نہیں ملتا تاہم، ٹی وی کمرشلز آسان ہوتے ہیں اور ان کی ادائیگیاں وقت پر ہو جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی