اداکار علی سفینہ کی جانب سے اداکارہ و ماڈل میرب علی کو سپر اسٹار ہانیہ عامر کے نام سے چھیڑنے پر میرب کے منگیتر اور معروف گلوکار عاصم اظہر کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر چند روز قبل علی سفینہ کے پوڈ کاسٹ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی تھی جس میں مہمان میرب علی تھیں اور میزبان علی سفینہ کی جانب سے عاصم اظہر اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے متعلق کیا گیا ایک سوال میرب کو شرمندہ کرنے کی بھرپور کوشش نظر آیا جس کے سبب سوشل میڈیا پر علی سفینہ کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں عاصم اظہر نے فریدون شہریار کو انٹرویو دیتے ہوئے اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔ ایک سوال کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ ہاں یہ یقینا غلط ہے، ہر کسی کو پرائیویسی کا حق حاصل ہے لیکن ایک بات ماننی پڑے گی کہ آج کے دور میں، اگر آپ اپنی زندگی سوشل میڈیا پر عیاں کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو اس طرح کی چیزوں کیلئے تیار رہنا ہو۔ گلوکار نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات ہیں کم بولو، یہ روش آپ کو بہت سی برائیوں اور شر سے بچا لیتی ہے، یقینا مجھے لوگوں کی باتوں کو کھلے دل سے سننے کی صلاحیت مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی