نوجوان اداکار علی رضا نے لڑکیوں کی وہ عادت بتادی جو انہیں شدید ناپسند ہے اور وہ اسے ریڈ فلیگ قرار دیتے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران علی رضا سے سوال کیا گیا کہ ان کو لڑکیوں میں کون سی بات ریڈ فلیگ لگتی ہے؟اس پر علی رضا نے بتایا کہ یہ جو لڑکیوں کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ان کے میل بیسٹ فرینڈ ہوتے ہیں یہ میرے لیے قابل قبول نہیں ہے۔علی رضا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے متعلق یہ بات نہیں کر رہا ہوں میں جنرل وے میں بتا رہا ہوں کہ آج کل معاشرے میں جو چل رہا ہے وہ کسی سے بھی نہیں چھپا اور مجھے لگتا ہے کہ ایسے ریلیشن شپ زیادہ لمبا نہیں چل پاتے جن میں بوائے فریند اور میل بیسٹ فرینڈ کے حقوق ایک جیسے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکا اور لڑکی دوست ہو سکتے ہیں لیکن میں نے دیکھا ہے کہ لڑکیاں بوائے فرینڈ ہوتے ہوئے میل بیسٹ فرینڈز کے ساتھ بھی ایسا بونڈ شیئر کر رہی ہوتی ہیں جو صرف ان کا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہونا چاہیے۔ میرے لیے ایک لڑکی میں سب سے بڑا ریڈ فلیگ یہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی