سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں آج کل کے بچے زیادہ ذہین اور ہوشیار ہیں، وہ محبت کے ناکام ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے دوسرے آپشن پر چلے جاتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دراصل 16 سے 25 برس کی عمر کے درمیان دو افراد کے ایک دوسرے کو پسند کیے جانے کو محبت کا نام دیا گیا ہے۔صبا حمید کا کہنا تھا کہ اب رومانوی تعلقات اور محبت میں ایک نئی اصطلاح موو آن(آگے بڑھو)آگئی ہے جو کہ ان کے خیال سے بہت اچھی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے زمانے میں جس شخص کی محبت ناکام ہوتی تھی، اس کے لیے خیال کیا جاتا تھا کہ اسے مر ہی جانا چاہیے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ان کے مطابق آج کل کے لوگ سوچتے ہیں کہ محبت ہوگئی، چلی یا نہیں چلی، قصہ پرانا ہوگیا، بات ختم ہوگئی، اب آگے بڑھو، دوسرے آپشن دیکھو۔صبا حمید نے کہا کہ آگے بڑھو یا دوسرا آپشن دیکھو کی اصطلاح اچھی ہے، آج کل کے بچے ان کی نسل سے بہتر ہیں، آج کل کے بچے زیادہ سمجھدار اور ذہین ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی