شوبز انڈسٹری کی سینئر اور مقبول اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ آج کل کے نوجوان ہمیں پرانے دور کا سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران سعدیہ امام نے آج کل کے بچوں کے رویے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ کل تک لوگ ہم سے مشورہ لیتے تھے کہ سعدیہ آپ بتائیں کہ کپڑوں کا امتزاج کیسے بنانا ہے، بات چیت کا انداز کیسا ہونا چاہیے اور الفاظ کا چنا کیسے کیا جائے۔ لیکن آج کل کے نوجوان بڑے اطمینان سے ہمیں اولڈ فیشنڈ قرار دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سعدیہ امام نے کہا کہ زندگی میں کئی مواقع ایسے آتے ہیں جب یہ احساس ہوتا ہے کہ معافی مانگ لینی چاہیے، اور میں نے ہمیشہ اس کوشش کی ہے۔ اگرچہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے کبھی معافی نہ مانگی ہو، میں نے آگے بڑھ کر معافی طلب کی، لیکن اگر جواب نہ آیا تو کوئی بات نہیں، میرا فرض تھا جو میں نے ادا کیا اور دل سے معاف کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی