سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو جلدی شادی نہ کرنے اور پہلے اپنی تعلیم اور زندگی کو سمجھنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے تجربات پر بات کی۔عینی زیدی نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی 17 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، لیکن وہ کسی کو بھی اتنی کم عمری میں شادی کرنے کا مشورہ نہیں دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلدی شادی کے فائدے اور نقصانات دونوں ہیں، لیکن یہ آپ کی شخصیت اور زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے مثالی عمر 23 یا 24 سال ہونی چاہیے، کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب ایک خاتون اپنی تعلیم مکمل کرکے زندگی کے مختلف پہلوں کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا، "پہلے تعلیم مکمل کریں، سمجھدار ہوں اور پھر شادی کریں، ورنہ یہ آپ کے لیے مشکل ہوسکتی ہے۔عینی زیدی نے جلدی شادی کے حوالے سے کہا کہ بچوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع جلدی مل جاتا ہے، لیکن یہ فائدہ آپ کی ذاتی ترقی اور شخصیت کی قیمت پر آتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی