برطانوی پاپ کلچر کی نمایاں شخصیت میریان ایولین گیبریل فیتھ فل، جنہوں نے 1960 اور 70 کی دہائی میں اپنے گانے "As Tears Go By" اور دیگر ہٹ ٹریکس سے شہرت پائی، 78 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں۔ میریان فیتھ فل 29 دسمبر 1946 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد برطانوی خفیہ سروس کے افسر تھے جبکہ ان کی والدہ آسٹریائی اشرافیہ سے منسلک تھیں۔میریان فیتھ فل نے فلموں اور تھیٹر میں بھی کام کیا، اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھا کے باوجود 21 سولو البمز جاری کیے۔میریان فیتھ فل کی زندگی میں مشکلات بھی کم نہ تھیں۔ ان کا ہیروئن کے عادی ہونے اور اینوریکسی کے مسائل نے ان کی ذاتی زندگی کو کافی متاثر کیا، اور 1970 کی دہائی میں لندن کے Soho علاقے میں دو سال گزارے۔ مارچ 2022 میں انہیں لندن میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم "ڈین ویل ہال" منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اداکار اور پیشہ ور فنکار رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی