بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ آئیڈیل ریلیشن شپ میں سکون ہونا لازمی ہے۔حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے آئیڈیل ریلیشن شپ کے بارے میں گفتگو کی۔گفتگو کے دوران ارجن کپور نے ذومعنی انداز میں کہا کہ محبت کا مطلب ہر وقت ساتھ رہنا نہیں، پھر ساتھ میں مزاحیہ انداز میں کہنے لگے کہ جو دے اس کا بھی بھلا، جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آج کے دور میں، محبت سے میں یہ چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا ہو جس کے ساتھ میں اپنی خاموشیوں کو بانٹ سکوں اور یہ بہت ضروری ہے، چاہے آپ دو مختلف جگہوں پر ہوں، پھر بھی آپ بغیر کچھ کہے ایک دوسرے سے جڑے رہ سکتے ہیں، محبت کا اصل مطلب یہ ہے کہ چیزیں بانٹنے کا احساس ہو، بغیر یہ جانے کہ آپ کچھ بانٹ رہے ہیں۔ارجن کپور نے تعلقات میں آرام اور آسانی کو بھی ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایسا ہونا چاہیے کہ دن کے اختتام پر آپ اس شخص کے پاس واپس جانے کے لیے بیچین ہوں، محبت کا یہ مطلب نہیں کہ ہر وقت ساتھ رہا جائے، بلکہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ دونوں ایک ساتھ زندگی بنانے میں سنجیدہ ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی