معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستانی کلاسیکل گیت کو آئٹم سانگ بنانے پر بالی ووڈ پر برہم ہوگئے۔ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی آنے والی نیٹ فلکس فلم دو پتی کے لیے حال ہی میں گانے اکھیاں دے کول کا نیا ورژن ریلیز کیا گیا ہے، جو لیجنڈ پاکستانی گلوکارہ مرحومہ ریشماں کے مشہور کلاسیکل گیت کا جدید انداز ہے۔ تاہم اس گانے کو نہ صرف پاکستانی بلکہ خود بھارتی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہی میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اس گانے کو ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھاہے کہ تقلید خوش آمدانہ ہو سکتی ہے لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو برباد کرنا ہو۔ براہ کرم ریشما جی اور ان کی اس میراث کا کچھ احترام کریں جو وہ چھوڑ گئی ہیں۔عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ استحقاق رکھتی ہے نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے۔کریتی سینن پر یہ گانا آئٹم سانگ کی طرز پر فلمایا گیا ہے۔ جس میں ان کے رقص کے جلوے بہت زیادہ نمایاں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی