i شوبز

عامر خان کے نئے روپ سے سب حیران رہ گئےتازترین

January 31, 2025

بالی و وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کسی فلم کا سین ہے یا کسی کمرشل کا حصہ؟ کچھ رپورٹس کے مطابق، یہ صرف ایک اشتہار کے لیے کیا گیا ہے، مگر عامر خان کے مداح ابھی تک اصل حقیقت جاننے کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی