بالی ووڈ فلم لاپتہ لیڈیز کو عالمی سطح پر کامیابی دلوانے کیلئے مسڑ پرفیکٹ اور ان کی سابق اہلیہ کرن رائو ایک بار پھر سے ایک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن را کی ہدایت کاری اور عامر خان پروڈکشن کی جانب سے یکم مارچ 2024 کو ریلیز ہونے والی فلم لاپتہ لیڈیز کی آسکر ایوارڈ 2025 کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے۔فلموں کی نامزدگیاں بھارت کی جانب سے بھیجی گئیں تھیں جن میں سے کرن را کی فلم کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کامیابی پر ہدایت کارہ تو خوش ہیں ہی مگر کاسٹ اور کریئر ممبر بھی بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہیں۔اس حوالے سے عامر خان اور کرن رائو نے اپنی فلم کی کامیابی کیلئے امریکا میں ایک خصوصی مہم بھی شروع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی مکمل کاسٹ نے آسکر نامزدگی پر نیویارک میں قائم ایک ریسٹورنٹ میں جشن منایا اور یہی سے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی