i شوبز

عام روایتی کرداروں سے ہٹ کر کچھ الگ کرنا چاہتا تھا' فیصل قریشیتازترین

April 21, 2025

معروف اداکار فیصل قریشی ایک ڈرامے میں اپنے کردار پر ہونے والی تنقید پر واضح جواب دیا ہے۔فصیل قریشی ان دنوں نجی ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل میں اپنے منفرد اور چیلنجنگ کردار کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے مسلسل سنجیدہ کرداروں کی پیشکش ہو رہی تھی، لوگ مجھ سے بڑی توقعات رکھ رہے تھے اور ہر طرف سے سخت اور گہرے کرداروں کی آفرز آ رہی تھیں۔اپنے کردار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اس بار ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہا ہوں جس کی ذہنی سطح 8 یا 9 سال کے بچے جیسی ہے، میں چاہتا تھا کہ میں عام روایتی کرداروں سے ہٹ کر کچھ الگ کروں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی