بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود کو سکون محسوس ہونے کی بیماری کا انکشاف کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ایک بیماری کا شکار ہیں جس کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے انہوں نے ٹیسٹ بھی کروائے۔عالیہ بھٹ نے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی یہ مسئلہ ہے کہ میں بیٹھے بیٹھے یا بات کرتے ہوئے کہیں گم ہوجاتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں سائیکولجیکل ٹیسٹ کیا تو مجھے پتا چلا کے میں اے ڈی ایچ اے (اٹینشن ڈیفیسیٹ یائپر ایکٹیویٹی ڈس آڈر) کے اسپیکٹرم میں کافی ہائی ہوں'، لیکن جب میں نے اس بارے میں اپنے جاننے والوں اور دوستوں کو بتایا تو انہوں نے مجھے کہا کہ ہم تو ہمیشہ سے یہ جانتے تھے کہ تمہیں یہ ڈس آرڈر ہے اس میں ٹیسٹ کروانے کی کیا ضرورت تھی جس پر میں کہا کہ پر مجھے آج تک نہیں پتا تھا۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ اس ڈس آرڈر کی تشخیص ہونے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اسی لیے میں کیمرے کے سامنے بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں اور پھر راہا کی پیدائش کے بعد میں جب بھی اس کے ساتھ ہوتی ہوں تو میں بہت اچھا اور پرسکون محسوس کرتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی