بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے فلم نگری میں قدم رکھنے کے فیصلے کا پہلی بار کھل کر اعتراف کرلیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ 9 سے 5 کی نوکری نہیں کر سکتے اور انہیں اپنا پیشہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔وکی کوشل نے بتایا کہ گریجویشن کے بعد ان کا اصل منصوبہ بیرون ملک سیٹل ہونا تھا۔ تاہم، ایک صنعتی وزٹ کے دوران ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں انہیں نوکری ملی اور یہی وہ جگہ تھی جہاں انہیں یہ احساس ہوا کہ دفتر میں کیوبیکل میں کام کرنا ان کے لیے نہیں ہے،اسی لمحے نے انہیں اپنے کیریئر کے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کیا۔بعدازاں وقت کے ساتھ انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، تھیٹر میں کام کیا، آڈیشن دیے، اور معاون کردار نبھائے۔ آخر کار انہیں فلم ماسان میں بریک تھرو ملا، جس نے ان کے کیریئر کو نئی سمت دی اور پھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی