جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔خیال رہیکہ تھلاپتی وجیکا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وجے نے فلم انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب بتایا جا رہا تھا کہ ان کی آنے والی فلم تھلاپتی 69 ان کی آخری فلم ہوگی جس کے لیے انہوں نے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔گزشتہ روز تامل ناڈو میں اپنی سیاسی جماعت کے تحت منعقدہ پہلی باقاعدہ تقریب سے خطاب میں وجے کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں تاکہ سیاست پر توجہ دے سکیں۔جنوبی بھارت کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر کے عروج پر میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے، اپنی تنخواہ چھوڑ دی ہے اور یہاں آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی