i شوبز

10سیکنڈ کی ریل دیکھ کر دوسروں کے بارے میں رائے نہ بنائیں، خوشی کپور کا مشورہتازترین

February 07, 2025

بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ خوشی کپور نے پرستاروں کو مشورہ دیا ہے کہ 10 سیکنڈز کی انسٹاگرام ریل دیکھ کر دوسروں کے بارے میں رائے نہ بنائیں۔خوشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال، اس کے اثرات اور انٹرنیٹ کے نقصان دہ پہلوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے انٹرنیٹ پر مواد اپلوڈ کرنے میں احتیاط برتنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی کے غلط استعمال کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔خوشی کا کہنا تھا کہ لوگ 10 سیکنڈز کی انسٹاگرام ریل دیکھ کر دوسروں کے بارے میں رائے قائم کر لیتے ہیں۔ آپ 10 سیکنڈز کے کلپ سے کسی کے بارے میں کیا جان سکتے ہیں؟ آپ کو انکی زندگی یا ان کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوتا۔ اس لیے انٹرنیٹ پر لوگوں کے بارے میں فیصلہ کن رویہ اپنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی