i بین اقوامی

زہران ممدانی کے میئر بننے کے بعد شہری نیویارک چھوڑ دیں گے، ٹرمپ کا دعویٰتازترین

November 06, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شہری بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہو جائیں گے۔میامی میں منعقدہ ایک بزنس فورم سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی، اب دیکھتے ہیں زہران ممدانی اس شہر کو کس طرح چلاتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، لیکن ان کے لیے یہ آسان نہیں ہوگا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میامی جلد ہی نیویارک سٹی کے ان شہریوں کے لیے نئی پناہ گاہ بن جائے گا جو ممدانی کے بقول کمیونسٹ نظریات سے بچنا چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے زہران ممدانی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واشنگٹن کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، ورنہ نقصان انہیں ہی اٹھانا پڑے گا۔ میں ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن انہیں وفاقی حکومت کا احترام کرنا ہوگا اگر وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی